کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا

کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا
کابل کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں پولیس کے ضلع (پی ڈی) 5 کی ایوب صابر مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دوسری جانب دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -