پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے امکانات معدوم ہو گئے

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے امکانات معدوم ہو گئے
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے امکانات معدوم ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عامر بٹ سے) پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کے امکانات معدوم ہو گئے ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کی مدت بھی آئندہ ماہ ختم ہورہی ہے اس دوران صوبائی اسمبلی کا اجلاس بھی  متوقع نہیں ہے جس کے باعث صوبے  میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے مزید  ابہام  اور  انتظامی بحران پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانون سازی بھی تین ماہ سے زائد عرصہ سے رک چکی ہے۔بلدیاتی اداروں میں ٹرانزیشن ٹیموں کی طرف سے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔اختیارات کی منتقلی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔پنجاب میں اس وقت یونین کونسلوں کا نظم و نسق پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت چلایا جا رہا ہے۔بڑی سطح پر اس ایکٹ کا سہارا نہ لینے کی وجہ سے میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیاں پہلے ہی ختم کی جا چکی ہیں جس کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کی منظوری کا بھی انتظار نہ کیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشنز ضلع کونسلوں اور بلدیاتی یونٹس کے معاملات  پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت چل رہے ہیں ۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ تاحال اسمبلی میں منظوری کے مراحل میں ہے۔  حکومت کی تبدیلی کے بعد اس میں پیش رفت نہیں ہوسکی الٹا اس پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی نظام میں کیا تبدیلیاں کرنی ہیں ۔مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کو بھی بحال کرسکتی ہے۔