لاہور کی 24 سڑکوں سے تجاوزات، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کیلئے 7 محکموں نے کمر کس لی

لاہور کی 24 سڑکوں سے تجاوزات، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کیلئے 7 محکموں نے کمر کس ...
لاہور کی 24 سڑکوں سے تجاوزات، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے کیلئے 7 محکموں نے کمر کس لی

  

لاہور(عامر بٹ سے )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کی  24 ماڈل شاہراہوں سے تجاوزات، غیر قانونی اڈوں کے خاتمے ، صفائی ستھرائی،  لین مارکنگ کے لیے 7محکموں نے کمر کس لی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹٰی میں اجلاس ہوا جس  میں سیف سٹیز اتھارٹی، ٹرانسپورٹ، پولیس، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل، ایل پی سی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی کہ شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمہ  اور ٹریفک کی  مسلسل روانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے  کہا کہ ہر روڑ پر تمام محکموں پر مشتمل سکواڈ دو شفٹوں میں موجود ہوگا۔ سیف سٹیز اتھارٹٰی کے کیمروں کی مدد سے24 شاہراہوں کی سپیشل مانیٹرنگ کی جائے گی اور سیف سٹیزاتھارٹی تجاوزات کی نشاندہی کرے گی اور رپورٹ ڈی سی آفس بھجوائی جائے گی۔

جن شاہراہوں کی سپیشل مانیٹرنگ کی جائے گی ان میں  سرکلر روڈ، آزادی چوک، ونڈالہ روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، اسلام پورہ، وحدت روڈ، علامہ اقبال روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکر تا ای ایم ای، ڈاکٹر ہسپتال تا جی ون مارکیٹ ایکسپو سنٹر، شالیمار لنک روذ، جی ٹی روڈ، رائیونڈ روڈ ایل ڈے اے تا ایونیو ون تااڈہ پلاٹ، بیدیاں روڈ، قادر توپاش چوک، کینال روڈ، صحافی کالونی دونوں اطراف، دھرم پورہ، کینال روڈ واہگہ زون، جی ٹی روڈ سکھ نہر تا داروغہ والا، نواز شریف انٹرچینج تا ہڈیارہ شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -