اراضی ریکارڈ سنٹرز  عوام کیلئے دردِ سر بن گئے

اراضی ریکارڈ سنٹرز  عوام کیلئے دردِ سر بن گئے
اراضی ریکارڈ سنٹرز  عوام کیلئے دردِ سر بن گئے

  

لاہور (عامر بٹ سے) بجلی کی عدم دسیتابی اور لوڈشیڈنگ کے باعث  صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹرز  عوام الناس کیلئے دردِ سر بن گئے۔  بجلی کی عدم دسیتابی کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹرز  میں فرد کے اجرا اور انتقالات کی تصدیق کیلے آنیوالے شہری شدید مشکالات سے دوچار ہونے لگے۔ اس کے علاوہ کھیوٹ میوٹیشن ایشو کی وجہ سے سینکڑوں کھاتہ جات بھی بلاک ہیں  جس کی وجہ سے فردات جاری کرنے پر  پابندی عائد ہے۔ رہی سہی کسر سسٹم کے لنک ڈاؤن ہونے نے نکال دی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -