گزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟

گزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟
گزشتہ 6 ماہ کے دوران چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوئے؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز  راجہ کے گزشتہ 6 ماہ کے اخراجات سامنے آگئے۔میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا ہے اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔

 اعداد و شمار کے مطابق رمیز  راجہ نے 6 ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم خرچ کی، رمیز راجہ نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی، موبائل، سیکیورٹی، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے، اندرون ملک سفر  پر 26 لاکھ 78 ہزار   985 روپے کے اخراجات ہوئے۔

مزید :

کھیل -