پنجاب میں گرمی کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ محکمہ تعلیم نے واضح کردیا

پنجاب میں گرمی کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ محکمہ تعلیم نے واضح کردیا
پنجاب میں گرمی کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ محکمہ تعلیم نے واضح کردیا

  

لاہور (دیبا مرزا سے) پنجاب کے دارالحکومت سمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں موجودہ تعلیمی سیشن 31 مئی تک جاری رہے گاچھٹیاں یکم جون سے ہی ہونگی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق قبل از وقت چھٹیوں کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ سکولوں میں موجودہ تعلیمی سیشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے پرپوزل آئندہ ہفتے سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔سکولوں میں جون اور جولائی2ماہ کی چھٹیاں ہوں گی۔نیاتعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -