"تمہیں شرم آنی چاہیے" عمران خان کا ایٹم بم گرانے کا بیان، مریم نواز نےکپتان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

"تمہیں شرم آنی چاہیے" عمران خان کا ایٹم بم گرانے کا بیان، مریم نواز نےکپتان کو ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک پر ایٹم بم گرانے کا بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مریم نواز نے عمران خان کا بیان "اس سے بہتر تھا کہ پاکستان پر ایٹم بم گرا دیا جاتا" شیئر کرتے ہوئے کہا " عمران خان ہمارے ملک کے بارے میں ایسی مکروہ بات کرتے ہوئے تمہیں شرم آنی چاہیے۔ جانتے بھی ہو کیا اول فول بک رہے ہو؟ یا مکمل طور پر مت ماری گئی ہے؟"

خیال رہے کہ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ جن چوروں کو لایا گیا ہے اس سے بہتر تھا کہ ملک پر ایٹم بم گرادیتے۔ جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کردیا، کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کےکیسزکی تحقیقات کرے گا؟ 

عمران خان کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا تھا کرپشن بااثر شخصیات کیلئے بھی ایشو ہے، میں سمجھتا تھا کہ کرپشن پر ہمارا نظریہ ایک ہے لیکن کرپشن اہم شخصیات کیلئے مسئلہ ہی نہیں تھا، میں صدمے میں ہوں کہ یہ لوگ چوروں کو اقتدار میں لائے، مجھے بارہا کہا گیا آپ کرپشن کیسز کے پیچھے نہ پڑیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ کارکردگی پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں نے غلط اندازہ لگایا، انہیں نہیں پتہ تھا مجھے ہٹانے پر اتنےعوام سڑکوں پرنکل آئیں گے۔
 

مزید :

قومی -