ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری روک دی

ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری روک دی
ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری روک دی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کی خریداری روک دی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے خبر ایجنسی روئٹرز کی ٹوئٹر کے بارے میں رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹوئٹر کی خریداری عارضی طور پر روک دی ہے۔  یہ واضح نہیں ہے کہ ایلون مسک مذاق کر رہے ہیں یا واقعی وہ اس بارے میں سنجیدہ ہیں کیونکہ انہوں نے روئٹرز کی جو رپورٹ شیئر کی ہے وہ ٹوئٹر کے بارے میں منفی نہیں بلکہ مثبت تاثر پیدا کرتی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بہت سے ماہرین جو بھی سوچتے ہوں لیکن ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی ڈیل کی تھی۔ ٹوئٹر کے بورڈ نے اس خریداری کی منطوری دے دی ہے تاہم ابھی تک شیئر ہولڈرز کی جانب سے ڈیل کی توثیق ہونا باقی ہے۔