دنیا کی سب سے بہترین نرس، اڑھائی لاکھ ڈالر انعام لے اڑی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیا سے تعلق رکھنے والی اینا قبال دوبا کو دنیا کی بہترین نرس قرار دیا گیا ہے، انہیں نہ صرف تاج اور ایوارڈ دیا گیا بلکہ اڑھائی لاکھ ڈالر کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔
نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر پہلی بار دبئی میں دنیا کی سب سے بہترین نرس کا انتخاب کیا گیا۔ یہ ایوارڈ متحدہ عرب امارات میں قائم بھارتی کمپنی ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔ پہلے ایوارڈ کی تقریب پام کے اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی جہاں اینا کو ایسٹر گارڈینز گلوبل نرسنگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خیال رہے کہ اینا نے کینیا میں قبال دوبا فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے جو خواتین کیلئے نقصان دہ روایات کے خلاف جدو جہد کرتی ہے۔