سابق گرل فرینڈ کا موبائل چوری کرکے نازیبا تصاویر پوسٹ کرنے والے شخص کو سخت سزا سنادی گئی

سابق گرل فرینڈ کا موبائل چوری کرکے نازیبا تصاویر پوسٹ کرنے والے شخص کو سخت ...
سابق گرل فرینڈ کا موبائل چوری کرکے نازیبا تصاویر پوسٹ کرنے والے شخص کو سخت سزا سنادی گئی
سورس: Piqsels

  

 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات میں سابق گرل فرینڈ کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور خاتون کے شوہر کو بھیجنے والے 34 سالہ شخص کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کریمنل کورٹ نے ایشیائی شہری کو اپنی سابق گرل فرینڈ کی نازیبا تصاویر اسی کے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کرنے اور اس کے شوہر کو بھیجنے پر دو برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم کورٹ آف اپیل نے  سزا کم کرکے چھ ماہ کردی۔ کورٹ آف اپیل نے کریمنل کورٹ کا مجرم کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق مجرم نے اس کا موبائل فون چوری کرلیا تھا ۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اسے نازیبا تصاویر اپنی بیوی کے فون سے ملنے پر حیرت ہوئی پھر پتا چلا کہ مجرم نے موبائل فون چوری کیا ہوا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -