"ایران مشرقِ وسطیٰ میں سب سے زیادہ عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے" امریکی سینٹ کام چیف کا دعویٰ

"ایران مشرقِ وسطیٰ میں سب سے زیادہ عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے" امریکی ...

  

 ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینٹ کام کے چیف جنرل ایرک کوریلا  کا کہنا ہے کہ ایران مشرقِ وسطیٰ میں سب سے زیادہ عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے۔  ایران کے خطرے سے نمٹنا امریکہ کی سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہے لیکن یہ علاقائی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ایرک نے کہا کہ امریکہ کی بڑی واضح پوزیشن ہے کہ ہم نیوکلیئر ایران کی اجازت نہیں دیں گے لیکن ہمارے تحفظات نیوکلیئر ایران سے بھی بڑھ کر ہیں۔  انہوں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کو فراہم کیے جا رہے ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مل کر اس کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -