سیہون شریف:بکریوں اوربھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا، 30 سے زائد ہلاک

May 13, 2025 | 10:26 AM

سیہون شریف:بکریوں اوربھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا، 30 سے زائد ہلاک

سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون شریف میں بائی پاس روڈ پر بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ تیزرفتار ٹرک کی زدمیں آگیا، تیس سے زائد بھیڑ بکریاں مرگئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے میں دس سے زائد بھیڑ بکریاں شدید زخمی ہوئیں،متاثرین نے انڈس ہائی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا،،واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ تین گھنٹےقبل یہ واقعہ رونما ہوا ہے،ابھی تک سیہوں پولیس نہیں پہنچی،ہمارا دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھیڑ بکریاں متاثر ہوئی ہیں، انصاف فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں