گومل زام ڈیم پر کام کرنیوالے 21 مزدوروں کو اغواکاروں نے رہا کردیا

گومل زام ڈیم پر کام کرنیوالے 21 مزدوروں کو اغواکاروں نے رہا کردیا
گومل زام ڈیم پر کام کرنیوالے 21 مزدوروں کو اغواکاروں نے رہا کردیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹانک (آئی این پی) گومل زام ڈیم پر کام کرنے والے 21 مزدوروں کو اغواکاروں نے رہا کردیا۔ تمام مزدور پولیٹیکل کمپاﺅنڈ جنوبی وزیرستان پہنچ گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نیلی کش سے اغوا کئے گئے 21 ہزاروں کو اغواکاروں نے چھوڑدیا ہے۔ مزدوروں کو گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا اور یہ تمام مزدور گومل زام ڈیم پر کام کرتے تھے۔ اغوا کئے گئے مزدوروں کو اغوا کاروں نے خود ہی رہا کردیا ہے اور مزدوروں کو پولیٹیکل کمپاﺅنڈ جنوبی وزیرستان پہنچادیا گیا ہے۔

مزید : ٹانک