شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین پریشان

شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین ...
شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے حب میں شاہ نوارنی مزار پر ہونے والے دھماکے کے بعد 60سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے ۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب شاہ نورانی کے مزار پر دھمال کے دوران ہونے والے دھماکے کے بعد حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 60سے زائد لاپتہ ہوگئے جن کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ، دربار کے احاطے میں موبائل سروبند ہونے سے رابطہ بھی منقطع ہے ، لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین سول ہسپتال کے باہر جمع ہیں جو ہر آنے والی ایمبولینس میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں ۔  ان لاپتہ ہونے والوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدراباد کے علاقے پھلیلی ساگر کالونی سے 60سے زائد افراد جمعرات کی شب بس میں سوار ہو کر شاہ نورانی مزار کے لیئے روانہ ہوئے تھے۔ لیکن تاحال کسی سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔
لاپتہ ہونیواں کے نام نعمان، فراز، اسلم، مسمات فرزانہ، نور احمد، عیدو، زاکر ظفر، عظمی ظفر، ثناءظفر، روزینہ ظفر، سروری ظفر، سلطانہ، مشتاق، صابرہ مشتاق، رحمت، ارمان ظہیر، سمیت دیگر شامل ہیںجن کے بارے میں لواحقین کو تاحال کچھ پتہ نہیں چل رہا ۔

مزید :

حب -