شاہ نورانی مزار سانحہ: سیاسی رہنماﺅں کی شدید مزمت

شاہ نورانی مزار سانحہ: سیاسی رہنماﺅں کی شدید مزمت
شاہ نورانی مزار سانحہ: سیاسی رہنماﺅں کی شدید مزمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے حب میں شاہ نورانی کے مزار پر دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہیں۔ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

گوادر سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز ، وزیر اعظم اور آرمی چیف آج خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے بھی واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم انسانیت کا قتل غیر انسانی فعل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند عناصر کا بے گناہ انسانیت کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور افسوسناک عمل ہے۔

شاہ نورانی مزار دھماکا :وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا مقصد دہشت اور وحشت کی فضاءپھیلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد ہے، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید :

حب -