اختیارات کا ناجائز استعمال :جنوبی کوریا میں بھی شہری صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ، استعفیٰ کا مطالبہ
سیول (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی کوریامیں بھی لوگ صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی صدر پاک گن ہے کی جانب سے اپنی سہیلی کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود حکومتی دستاویزات دیکھنے کی اجازت دینے کے خلاف لاکھوں مظاہرین ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گوادر سے باقاعدہ برآمدات کا آغاز ، وزیر اعظم اور آرمی چیف آج خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر صدر کے خلاف نعرے اور استعفیٰ کے مطالبات درج ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاک گن ہے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی دوست کو حکومتی دستاویز دیکھنے کی اجازت دی جو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔ صدر پارک گن کا کہنا ہے کہ ان کو بہت دکھ ہے کہ اس سکینڈل کی وجہ سے صدر پارک کی مقبولیت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین پریشان
یاد رہے کہ صدر پارک گیَن ہے نے اپنی سہیلی چوئی سون سِل کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کے باوجود سرکاری دستاویزات دیکھنے کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ صدر کی سہیلی چوئی سون سل دھوکہ دہی اور طاقت کے ناجائز استعمال کے الزامات میں زیر حراست ہیں۔ان پر جنوبی کوریا کی کمپنیوں سے بھی بھاری رقم بٹورنے کے الزامات ہیں۔
مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس مظاہرے میں10 لاکھ افراد شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی تعداد دو لاکھ 60 ہزار کے ہے۔