”دیکھنا ابھی کیا ہونے والا ہے “، شاہ نورانی دھماکے سے چند منٹ پہلے مشتبہ خاتون کے الفاظ
حب (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ نورانی کے مزار پر دھماکے میں خاتون کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔
میڈیار پورٹس کے مطابق حب کے قریب صوفی بزرگ بلا ل شاہ نورانی کے مزار پر گزشتہ شب ہونے والے دھماکے میں ایک خاتون کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ۔
شاہ نورانی مزار دھماکا : حیدر آباد سے گئے 60سے زائد افراد لاپتہ ، لواحقین پریشان
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مزار کے احاطے میں نماز مغرب سے پہلے دھمال ڈالی جا رہی تھی کہ ایک خاتون نے زور دار آواز میں کہا کہ ”دیکھنا ابھی کیا ہونے والا ہے “ ۔ خاتون کے ا ن الفاظ کے چند منٹ بعد ہی مزار ایک زور دار دھماکے سے گونج اٹھا ۔
شاہ نورانی مزار دھماکا :وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ مردوں کے احاطے میں مشکوت خواتین کے آنے کے چند مٹ بعد ہی دھماکا ہوا تاہم ان خواتین کو کوئی بھی پہچان نہیں سکا کیونکہ وہ نقاب میں چھپی ہوئی تھیں ۔دھمال کے دوران ہونے والے دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 52افراد شہید اور 100سے زائد زخمی ہیں جنہیں کراچی کے سول اور عباسی شہید کے علاوہ دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے 24افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ 60 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کے لواحقین کو انکے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔