عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

  

بغداد(آئی این پی )عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے :انجیلا میرکل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے اور حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔عراقی فوج کے حکام میں سے لیفٹیننٹ حاکم الاسدی نے کہا ہے کہ عراقی ائیر فورس کا طیارہ دارالحکومت بغداد سے تقریبا 180 کلو میٹر جنوب میں واقع صوبے واسط کے علاقے شورجا میں گر گیا ہے۔اسدی کے مطابق حادثے میں 2 پائلٹ اور 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات تا حال واضح نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مسلح گروپ موجود نہیں ہیں لہذا ہم تکنیکی خرابی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -