پاک نیوزی لینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز ،شکست کاسلسلہ برقرار،مہمان ٹیم 42رنز سے فاتح

پاک نیوزی لینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز ،شکست کاسلسلہ برقرار،مہمان ٹیم 42رنز سے ...
پاک نیوزی لینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز ،شکست کاسلسلہ برقرار،مہمان ٹیم 42رنز سے فاتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی 4میچز کی سیریزکے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے 42رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے ،سیریز بھی 3-0کی جیت لی۔

عراق کی ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر گِر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے ،جس میں بیٹس کے 65،مارٹین کے 25رنز نمایاں ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم محض 84کے مجموعے تک ہی محدود رہی ،ٹیم کی7کھلاڑی ڈبل فگر میں شامل ہی نہیں ہو سکی۔
پاکستانی بیٹنگ لائن کی تباہی رائے نے مچائی ان کے حصے 3،کیر کے حصے 2،جبکہ کیسپیرک،ڈیوائن اور پیٹرسن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔
4میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے ،سیریز کا آخری میچ 14نومبر کو کھیلاجائے گا۔

مزید :

کھیل -