ترکمانستان سے گیس کے درآمدی منصوبے میں اہم پیشرفت مارچ میں سنگ بنیاد رکھاجائیگا

ترکمانستان سے گیس کے درآمدی منصوبے میں اہم پیشرفت مارچ میں سنگ بنیاد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے منصوبے میں اہم پیشرفت ہوگئی ٗپاکستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد مارچ 2018ء میں رکھا جائیگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تاپی منصوبے سے پاکستان کو یومیہ ایک ارب 32 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔ترکمانستان سے گیس کی درآمد کے منصو بے تاپی میں ترکمانستان افغانستان پاکستان اور بھارت شامل ہیں جس پر 10 ارب ڈالر کی لاگت آئیگی ٗ جس کا 85 فیصد ترکمانستان اور باقی 15 فیصد تینوں ملک یعنی 5 ٗ5 فیصد کی صورت میں ادا کریں گے۔منصوبے سے کل3 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ گیس ا?ئے گی، ترکمانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد 13 دسمبر 2015ء4 کو رکھا گیا تھا ٗ اب پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقریب کی تیاریاں جاری ہیں۔مارچ میں سنگ بنیاد کے موقع پر پاکستان منصوبے کے لئے 200 ملین ڈالرز ادا کریگا ٗباقی رقم پائپ لائن کے ٹیرف میں ادا کی جائے گی ٗیہی طریقہ ادائیگی افغانستان اور بھارت بھی اختیار کریں گے۔افغانستان میں منصوبے کا روٹ سروے اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام مکمل ہوچکا، وہاں منصوبے کا سنگ بنیاد آئندہ برس فروری میں رکھا جائیگا، ترکمانستان کی سب سے بڑی تشویش بارودی سرنگوں کی صفائی سے متعلق سیکیورٹی تھی۔ترکمانستان اپنے گیس فیلڈ سے افغان بارڈر تک گیس پائپ لائن مکمل کرچکا ہے ٗتاپی منصوبے سے پاکستان کو ملنے والی گیس پاکستان میں مجموعی گیس کی پیداوار کے 33 فیصد کے برابر ہوگی۔

مزید :

کامرس -