حکومت کا زرعی اجناس کی درآمدات کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا زرعی اجناس کی درآمدات کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور( این این آئی)حکومت نے زرعی اجناس کی درآمدات کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا،زرعی اجناس کی درآمد، درآمدی پرمٹ اور فوٹو سینٹری سرٹیفکیٹ سے منسلک پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پانچ زمینی راستوں تک محددو کرنے پر غور جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے زرعی اجناس کی بڑھتی ہوئی درآمدات کو سختی سے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی اجناس کی درآمد صرف وزارت غذائی تحفظ کے درآمدی پرمٹ پر ہوسکے گی۔ غذائی اشیا ء کے لئے متعلقہ ملک کا فوٹو سینٹری سرٹیفکیٹپیش کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے زرعی اجناس کی پورٹ سے ریلیز ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کی منظوری سے مشروط کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملک میں ناقص اشیا ء کی درآمدات کو روکنا ہے تاکہ پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات 20 سے زائد زمینی راستوں سے پانچ راستوں تک محددو کی جاسکے۔ زرعی اجناس کی درآمد واہگہ، چمن، طورخم، تفتان اور سوست تک محدود کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کے پاس کل 18ماہرین ہیں جبکہ زرعی اجناس کے ٹیسٹ کی لیبارٹریز صرف چند شہروں میں ہیں۔

*****

مزید :

کامرس -