ٹیکسٹائل پیکج پر نظرثانی کی جائے گی،حاجی محمد اکرم انصاری

ٹیکسٹائل پیکج پر نظرثانی کی جائے گی،حاجی محمد اکرم انصاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت برائے تجارت اور ٹیکسٹائل حاجی محمد اکرم انصاری نے کہا ہے کہ درآمدات اور برآمدات کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو ختم کرنے کیلئے ٹیکسٹائل پیکج پر نظرثانی کی جائیگی۔ریڈیو پاکستان کے مطابق وہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے ارکان سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے ٹیکسٹائل شعبے کو تکینکی لحاظ سے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اکرم انصاری نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے دور کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں ٹیکسٹائل کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنا چاہئے۔

مزید :

کامرس -