فیصل آبادچیمبرکا بجلی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے پر تشویش کا اظہار

فیصل آبادچیمبرکا بجلی کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے پر تشویش کا اظہار

  

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ایگریکلچر اینڈ الائیڈ انجینئرنگ اور فونڈری اینڈ الائیڈانجینئرنگ بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں نے بجلی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے خاص طور پر عالمی نرخوں کے مطابق بجلی، گیس اور پٹرول مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ایگریکلچر اینڈ الائیڈ انجینئرنگ بارے قائمہ کمیٹی کے چیئرمین امجد علی امجد کی زیر صدارت ہوا جس میں دونوں کمیٹیوں کے ممبران نے فرداً فرداً اپنا تعارف کرایا۔ امجد علی امجد نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں صنعتی پیداوار کی لاگت میں کمی ضروری ہے اس لئے حکومت کو فوری طور پر بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کم از کم علاقائی ملکوں کی سطح پر لانی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے نقل و حمل میں پریشانی کے ساتھ ساتھ کاروبار پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی صنعتوں میں ڈھلائی کا کام ہوتا ہے جس میں بھٹیاں استعمال ہوتی ہیں اور بھٹیوں سے دھواں اٹھنا قدرتی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے سموگ کی آڑ میں فیکٹروں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کہ وجہ سے ان کی لیبر کیلئے پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے بھٹیوں سے دھویں کے اخران کو کم کرنے کیلئے ایسے سسٹم پر زور دیا جو چھوٹی فونڈریوں پر مالی بوجھ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ فونڈری مالکان پہلے ہی آلودگی پیدا کرنے والے ایندھن کے استعمال سے پرہیز کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے خاص طور پر سموگ کے 2 ماہ کے دوران مزید احتیاط کرنا ہوگی۔ امجد علی امجد نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

کامرس -