زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، کسان کی ترقی منسلک ہے ‘ سیکرٹری زراعت

زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، کسان کی ترقی منسلک ہے ...

  

لاہور( این این آئی)سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نے ہدایت کی ہے کہ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، ترقیاتی منصوبے کسان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہیں۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سالانہ زرعی ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے خود بھی مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ شعبے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ فرائض سے غفلت کی گنجائش نہیں۔ زرعی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ترقی کا سفر بھی تیز ہوگا اور کسانوں کو ریلیف ملے گا۔ کسان کی ترقی ہی ملکی معیشت کی ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ اہداف کو بروقت حاصل کرنا دراصل کسان کی خدمت ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران ان منصوبوں کو مقررہ وقت پرمکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں۔ اگر تمام افسران اپنے فرض کو پورا کریں تو کوئی وجہ نہیں ہم اہداف کو حاصل نہ کریں۔ اگر کسی منصوبے میں کہیں مشکل کا سامنا ہے تواسے دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید :

کامرس -