بنگوئی، کنسرٹ پر گرنیڈ حملے میں 20 افراد زخمی

بنگوئی، کنسرٹ پر گرنیڈ حملے میں 20 افراد زخمی
بنگوئی، کنسرٹ پر گرنیڈ حملے میں 20 افراد زخمی

  

بنگوئی (آن لائن) وسطی افریقن جمہوریہ کے دارلحکومت بنگوئی میں ایک کنسرٹ پر گرینیڈ حملے میں 20کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں ،یہ بات اقوام متحدہ کی امن فورس اور عینی شاہدین نے کہی ہے ۔

23میٹر لمبا کرسمس کا روایتی درخت امریکا پہنچ گیا

اقوام متحدہ کی امن فورس ایم آئی این یو ایس سی اے کے ترجمان ہاروے ورہوسل نے بتایا کہ کو دیررات تک ہونے والے حملے میں 2نامعلوم حملہ آوروں نے ’’آن دی کراس روڈز آف پیس‘‘نامی کیفے پر گرنیڈ داغا جہاں مقامی گلوکار اوزاگیون کا کنسرٹ ہورہا تھا ۔دھماکے کے زخمیوں میں اوزاگیون کے گروپ سے متعدد موسیقار زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال علاج کے لئے لایا گیا ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹرزکا کہناتھا کہ21افراد کو داخل کیا گیا ہے جبکہ ایک عینی شاہد جس نے نام نہیں بتایا،کے مطابق حملہ آوروں نے کیفے پر 4 گرنیڈ داغے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -