موجودہ دور کی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ، مدثر حسن قاسمی

موجودہ دور کی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ، مدثر حسن قاسمی
موجودہ دور کی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ، مدثر حسن قاسمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور پروڈیوسر مدثر حسن قاسمی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بننے والی فلمیں نہیں بلکہ لانگ پلے ہیں ،جنہیں بڑی سکرین پر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ مدثر حسن قاسمی نے کہا کہ پاکستانی عوام سنیماؤں میں اپنی فلمیں دیکھنے کی خواہشمند ہے جن کی پسندیدگی نے پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں فلم اور ٹی وی تکنیک کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا۔ نوجوان نسل باصلاحیت مگر تجربہ کار نہیں، اگر ان کی رہنمائی کردی جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی فلموں کو قابل فخر مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم میکنگ کے حوالے سے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے جس میں فلم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سنیئرز نوجوان ٹیلنٹ کو لیکچرز دیں۔

مزید :

کلچر -