فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی،سونیا سیٹھی

فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی،سونیا سیٹھی
 فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی،سونیا سیٹھی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سونیا سیٹھی نے کہا ہے کہ میں فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں نہیں پڑتی اپنی پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں اور مختصر عرصہ میں اپنی ایک منفرد پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رقص اعضاء کی شاعری ہے جسے کچھ لوگوں نے جسم کی نمائش کا ذریعہ بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرمیں نامور فنکاروں کے ساتھ پرفارمنس کا موقع ملا جو میرے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔سونیا سیٹھی نے کہا کہ مجھے فلم میں کام کی بھی آفرز ہو رہی ہیں بس اچھے رول کا انتظار ہے فنکار زبان کا محتاج نہیں ہوتا میں اردو پنجابی سب جگہ کام کر کے اپنی منفرد پہچان بنانا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -