تماثیل تھیٹر میں جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا،قیصر ثناء اللہ خان

تماثیل تھیٹر میں جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا،قیصر ثناء اللہ خان
 تماثیل تھیٹر میں جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا،قیصر ثناء اللہ خان

  

لاہور (فلم رپورٹر)تماثیل تھیٹر میں جدید ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جدید ساؤنڈ سسٹم کو خصوصی طور پر بیرون ملک سے منگوا کر تماثیل تھیٹر کے ہال میں نصب کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تماثیل تھیٹر کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کے کسی تھیٹر میں اس طرح کا جدید ساؤند سسٹم لگایا گیا ہے ، اس سے قبل صرف دنیا کے دوسرے ممالک میں یہ جدید ساؤنڈ سسٹم موجود تھا تاہم اب پہلی مرتبہ پاکستان میں بھی اس جدید ساؤنڈ سسٹم کو متعارف کروایا گیا ہے جس کا بڑا مقصد ڈرامہ بینوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے تماثیل تھیٹر ہمیشہ آگے رہا ہے ۔جدید ساؤنڈ سسٹم کے باعث ڈرامہ ہال کی پہلی لائن سے لیکر آخری لائن تک ڈرامہ دیکھنے والوں کو آواز کی سطح ایک جیسی آئے گی ۔

مزید :

کلچر -