شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی،رزکمالی

شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی،رزکمالی
شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی،رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رز کمالی نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس سے دور ی کا سوچ بھی نہیں سکتی شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جسے اچھے کردار کی پیشکش ہو اور و ہ اس کردار کو نبھانے کی حامی نہ بھرے۔ فلم انڈسٹری کے حوالے سے لوگ بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن عملی طور پرکچھ نظر نہیں آرہا اس لئے میں بھی اپنا نام صرف بیان بازی کرنے والوں میں شامل نہیں کرانا چاہتی۔رز کمالی نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میں کس طرح کا کردار نبھا سکتی ہوں اسی طرح جب کسی کردار کو فنکار پر مسلط کرنے کی کوشش کی جائے گی تو اس کے نتائج نہیں لئے جا سکتے ۔ اپنی زندگی میں مگن رہتی ہوں میں نے کبھی کسی کے بارے میں کوئی بیان دیا اور نہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -