سلمان خان سنجو،شاہ رخ،اکشے اور اجے کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

سلمان خان سنجو،شاہ رخ،اکشے اور اجے کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
 سلمان خان سنجو،شاہ رخ،اکشے اور اجے کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اداکار شاہ رخ خان ،سنجے دت ،اکشے کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ ایک سے زائد اداکاروں پر مشتمل فلم میں ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک سے زائد اداکاروں پر مشتمل متعدد فلمیں کیں اور اب بھی ضرور کرنا چاہیں گے، اگر انہیں معیاری سکرپٹس پر مبنی فلم کی پیشکش کی گئی تو وہ ضرور اداکار شاہ رخ خان ، سنجے دت ،اکشے کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ ایک سے زائد اداکاروں پر مشتمل فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سے زائد اداکاروں پر مشتمل فلموں کے سکرپٹس بہت معیاری ہوتے تھے جس کے باعث بغیر سوچے سمجھے فلم کی پیشکش قبول کر لی جاتی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -