ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرنرگس

ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرنرگس
 ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں،اداکارہ و پرفارمرنرگس

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر ڈانسنگ کوئین نرگس نے کہا ہے کہ مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں۔ نرگس نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام بہت محنت کے بعد حاصل کیا ہے میں نے کبھی کسی سینئر کے ساتھ بد تمیزی نہیں کی جس کی وجہ سے مجھے پھل مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے آواز بلند کر ناہر ایک فر ض ہے۔ مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑائی کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں جتنی عزت اور شہرت مجھے ملی ہے ایسی کم اداکاراؤں کو نصیب ہوتی ہے ۔

مزید :

کلچر -