میرے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہو رہے ہیں،ہنی شہزادی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔انہوں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہو رہے ہیں اور آج بھی سٹیج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ہنی شہزادی نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی پرستاروں کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔