سنجے لیلا بھنسالی پھر ایشوریا کیساتھ انڈسٹری پر راج کرنے کو تیار

سنجے لیلا بھنسالی پھر ایشوریا کیساتھ انڈسٹری پر راج کرنے کو تیار
 سنجے لیلا بھنسالی پھر ایشوریا کیساتھ انڈسٹری پر راج کرنے کو تیار

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے مایہ نازہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی ایک بار پھر بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے کے ساتھ بڑے پراجیکٹ کے زریعے انڈسٹری پرراج کریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن اوربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بھارت کے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹرفلمیں ’ہم دل دے چکے صنم، دیوداس اورگزارش‘ جیسی فلموں میں کام کرکے خوب نام کمایا اورشہرت حاصل کی۔ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی اوراداکارہ ایشوریا کی کیمسٹری بھی بالی ووڈ میں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جہاں ہدایتکاراپنی ہرفلم میں ایشوریا اوردپیکا کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اب ہدایتکارایشوریا رائے سے مسلسل رابطے میں ہیں جہاں وہ ایک اور بڑے پراجیکٹ میں انہیں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بھنسالی کا یہ بڑا پراجیکٹ ان کی ہرفلم کی طرح تاریخ کے حوالے سے نہیں جب کہ اس باروہ مزاحیہ فلم کرنے جارہے ہیں جوکوئی چھوٹا پراجیکٹ نہیں ہوگا۔مداحوں کی جانب سے مایہ نازہدایتکار کی اس فلم کے بارے میں مزید معلومات کا بے تابی کے انتظار کیا جارہا ہے تاکہ وہ ایشوریا کو ایک بار پھر جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھ سکیں۔

مزید :

کلچر -