سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت سے عوام پریشانی کا شکار ہیں،عزیز الرحمن چن

سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت سے عوام پریشانی کا شکار ہیں،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے پنجاب حکومت فوراًاس کا ازالہ کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت ناکام طرزِ حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود سبزیاں اور پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں پنجاب میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے ، ملک کی تاریخ میں پہلی بار زرعی اجناس بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں جب سبزیاں اور دالیں عوام کی پہنچ سے دور ہوں گی تو عوام کی حالتِ زار کا اندازہ لگانا مشکل نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے مسلم لیگ ن نے ان چار سالوں میں عوام کو خوار کر دیا ہے ۔

عزیز الرحمن چن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -