رجسٹری انتقا ل کی تصدیق شدہ کاپیاں شہریوں کے گھر بھجوانے کا فیصلہ

رجسٹری انتقا ل کی تصدیق شدہ کاپیاں شہریوں کے گھر بھجوانے کا فیصلہ

  

لاہور(عامر بٹ سے)پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے آن لائے کئے جانے والے موضع جات میں آنے والی رجسٹریوں کے انتقالات کی تصدیق شدہ کاپیاں سات روزکے اندر متعلقہ شہری کے گھر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا،کوریئر کمپنیوں سے معاہدے کے بعد آئندہ چند دنوں میں سروس کا آغاز کر دیا جائے گا روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈی جی کیپٹن ظفر اقبال نے زندہ دلان لاہور کے رہائشیوں کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ، اس ضمن میں مختلف کوریئر کمپنیوں سے معاہدہ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور آئندہ چند روز میں صوبائی دارالحکومت سے باقاعدہ اس سروس کا آغاز کر دیا جائے گا،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈی جی نے واضح کیا ہے کہ آن لائن سسٹم پر آنے والی رجسٹریوں کے انتقالات بلا معاوضہ تصدیق کئے جاتے ہیں اگر کوئی بھی سروس سنٹرز کا سٹاف پیسے مانگے تو فوری اطلاع کریں سخت تادیبی کارروائی ہو گی،اس کے علاوہ ایسے اشٹام فروش اور ڈیلرز اور ٹاؤٹوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں ،جو کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو بدنام کرتے ہوئے جعلسازی سے سادہ لوح شہریوں سے بٹورتے ہیں حالانکہ کہ سروس کے مطابق ہم بلامعاوضہ کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع لاہور سے شروع ہونے والی اس سروس کو صوبے بھر میں پھیلائیں گے اور عوام الناس کو وہ تمام سہولیات میسر کریں گے جس کا ہم نے عزم کیا تھا۔

انتقال،کاپیاں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -