انسٹیٹیوٹ آفاپلائیڈ سائیکالوجی میں فیکلٹی سیمینار سیریز کا آغاز

انسٹیٹیوٹ آفاپلائیڈ سائیکالوجی میں فیکلٹی سیمینار سیریز کا آغاز

  

لاہور (خبر نگار) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی میں فیکلٹی سیمینار سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں باہمی چپقلش کے معاشرے پر اثرات سے بچاوٗ کے لئے کی گئی تحقیقات کے نتائج پر عملدرآمد اور اس سے منسلک مختلف پہلووٗں پر پہلا سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نعمانہ امجد نے تفصیلی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں انہوں نے جارحانہ رویے اور غیر جارحانہ رویوں کے مختلف پہلووٗں پر سیر حاصل بحث کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ ایسے سیمینار کے انعقاد سے ایک دوسرے سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کی تفصیلی نشست ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -