پانامہ کیس کے فیصلے کو تاریخ میں سنہر ی حروفسے لکھا جائے گا،فرخ مون

پانامہ کیس کے فیصلے کو تاریخ میں سنہر ی حروفسے لکھا جائے گا،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کیخلاف اکیس سال کی جدوجہد اورسپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کو تاریخ میں سنہری حروف جبکہ 35 سالہ لوٹ مارکے دورکوسیاہ باب کے طورپرلکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،حدیبیہ پیپرمل ریفرنس کودوبارہ کھولنے پرشریف خاندان کو ٹھنڈے پسینے آنا شروع ہوگئے ہیں اورانہوں نے اپنا بوریا بسترلیپٹنا شروع کردیا ہے ۔
فرخ مون