ملک کا اسلامی تشخص سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے،عبدالغفار روپڑی

ملک کا اسلامی تشخص سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے،عبدالغفار روپڑی

  

لاہور(پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی اور نظریاتی ملک ہے،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اسلامی اورنظریاتی تشخص کو ختم کیاجارہا ہے اور اس میں حکومتی اور اپوزیشن تمام سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی شکل میں آپش میں ملی ہو ئی ہیں،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائیگا،تمام مسلمانوں کی یہ ذمہ داری ہے 295/cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔گذشتہ روز لاہور مرکزی دفتر میں حافظ عندالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر کے ہمراہ گوجرانوالہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔جوشخص آنحضرت ﷺکوآخری نبی تسلیم نہیں کرتاوہ مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں ۔ کسی بھی شخص کو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ،حکومت دینی اقدار کے تحفظ اور شعائر اسلام کی پابندی کو یقینی بنائے کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جو اسلام اور اسکے بنیادی عقائد کے منافی ہو۔

عبدالغفار روپڑی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -