عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں شعور بیدار ہوا،مسرت جمشید

عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں شعور بیدار ہوا،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے عوام میں اپنے حقوق کیلئے بڑھتاہواشعور پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سیاسی موت کا سبب بن رہا ہے ،اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہوتے تومزاحمت کی بجائے ثبوت فراہم کئے جاتے ،چور مچائے شور کا فارمولہ ناکام ہو چکا ہے ،ملک و قوم کی دولت لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 124کے مرکزی دفتر میں خواتین کارکنوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ چوری کرنے والا الزامات کے جوابات اور ثبوت دینے کی بجائے الٹا اداروں پر تنقید شروع کر دے ۔حکمران اور ا ن کے حواری اعلیٰ اداروں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور عوام کو ان کے حقوق کا شعور دینے کیلئے لازوال جدوجہد کی ہے جو سٹیٹس کوکی حامی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاسی موت کا سبب بن رہا ہے ۔
مسرت