قرضوں او ر خودکشیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،عدنان گورسی

قرضوں او ر خودکشیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں،عدنان گورسی

  

لاہور (آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان گورسی نے کہا ہے کہ میگا پراجیکٹس میں کرپشن نے پاکستان کومسائلستان بنادیا ہے، ملک بحرانوں کا شکار،معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے،قرضوں اورخودکشیوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عدنان گورسی نے کہا کہ ملک تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے اس لئے تمام جماعتوں کو فوری طور پر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔

اورکرپٹ درباری ملک میں جعلی ترقی کی بانسریاں بجارہے ہیں اورایک کرپٹ اورمجرم خاندان کی چوری بچانے کیلئے ملکی ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناکام لیگ الیکشن میں کیا گیا اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکی بری طرح ناکام ہوچکی ہے دسمبرمیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نیا وعدہ کرنے والی حکومت نے نومبرمیں ملک سے بجلی ہی ختم کردی ہے ہرطرف اندھیرا ہے پاکستان ترقی کی بجائے دن بدن مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے ۔

عدنان

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -