پاکستان نے چار برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،آزاد علی تبسم

پاکستان نے چار برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،آزاد علی تبسم

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پاکستان نے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ ہے۔توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں ۔وزیر اعلی شہباز شریف نے انتھک محنت کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

آزاد

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -