قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

  

راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور بلیوز محمد حفیظ جبکہ فیصل آباد سعید اجمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ سلمان بٹ لاہور وائٹس اور سرفراز احمد کراچی وائٹس کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -