ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا

ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا

  

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ سکواش فیڈریشن کا اہم اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتے فرانس میں ہوگا جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کا دو روزہ اہم اجلاس ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر کی صدارت میں فرانس میں ہوگا جس میں تمام ممالک کے عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان اور سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد علوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں سکواش کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -