ویمنز ایشز ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، علیز پیری میچ کی بہترین پلیئر قرار

ویمنز ایشز ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، علیز پیری میچ کی بہترین پلیئر قرار
 ویمنز ایشز ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، علیز پیری میچ کی بہترین پلیئر قرار

  

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ انگلینڈ ویمن نے آخری روز اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سڈنی میں ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز انگلینڈ ویمن نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 40 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو لارن ونفلیڈ 12 اور بیومونٹ 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھیں۔ 71 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب بیومونٹ 37 رنز بناکر ویلنگٹن کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئیں۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ بھی جلد گر گئی جب لارن ونفیلڈ 34 رنز بناکر میک گراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔ اس کے بعد ہیتھر نائٹ اور جارجیا ایلوس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بیٹرز نے کھیل کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور ٹیم کا سکور 206 تک پہنچا دیا۔ ہیتھر نائٹ نے 79 رنز کی دلکش اننگزکھیلی جبکہ ایلوس نے 41 رنز بنائے۔ اس طرح یہ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا کی علیز پیری کو پہلی اننگز میں 213 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -