قومی جوڈو ٹیم جاپان میں ہونیوالی گرینڈ سلام میں شرکت کریگی

قومی جوڈو ٹیم جاپان میں ہونیوالی گرینڈ سلام میں شرکت کریگی

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی جوڈو ٹیم جاپان میں ہونے والی جوڈو گرینڈ سلام میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق گرینڈ سلام 29 نومبر سے 4 دسمبر تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ شاہ حسین شاہ اور قیصر خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے ٗشاہ حسین شاہ ایونٹ کی تیاری کیلئے جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ فیڈریشن قیصر خان کے دو ماہ کے ویزے کیلئے کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ ایونٹ کے ساتھ ساتھ دو ماہ تک وہاں تک جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت حاصل کرسکیں۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قیصر خان یوتھ اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یوتھ اولپمکس گیمز آئندہ سال اکتوبر 2018ء ارجنٹائن میں منعقد ہوں گی۔ یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے پہلے انہیں کوالیفیکیشن راؤنڈ سے گزرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -