سپہ سالار مقرر

سپہ سالار مقرر

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا آغاز ہو گیا اور 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا آغاز ہو گیا اور 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کریں گے۔عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے۔ لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل فیملی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -