کالی آندھی کے بعد دیگر ٹیموں کے حوالے سے بھی ’’سیٹھی ‘‘ پر امید

کالی آندھی کے بعد دیگر ٹیموں کے حوالے سے بھی ’’سیٹھی ‘‘ پر امید
 کالی آندھی کے بعد دیگر ٹیموں کے حوالے سے بھی ’’سیٹھی ‘‘ پر امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔پی ایس ایل کے ڈرافٹ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اسموگ اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے رواں ماہ لاہور میں ہم کریبیئنز کی میزبانی نہیں کر سکے، تاہم دونوں ملکوں میں مسلسل 5 سال تک 2 طرفہ سیریز کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ گرین شرٹس جوابی ٹور میں اپنے میچز امریکا میں کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ مارچ کا وقت ہمارے اور کیریبیئنز دونوں کے لئے موزوں ہے، پہلا میچ 29 اور دوسرا 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جب کہ تیسرے مقابلے میں دونوں ٹیمیں یکم اپریل کو آمنے سامنے ہونگی، مہمان کرکٹرز 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد آئی پی ایل کے لئے پڑوسی ملک بھارت روانہ ہوجائیں گے۔پی سی بی چیرمین نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں لیکن ابھی ان کے نام نہیں بتا سکتا۔