صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے ، میرکل

صنعتی اقوام کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسداد کے لیے زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے ...

  

برلن(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ صنعتی ممالک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جرمنی کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ایک مثال بننا چاہیے۔ میرکل کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب بون شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے تناظر میں مظاہرے دیکھے گئے ہیں، جب کہ دوسری جانب وہ حکومت سازی کے لیے ترقی پسندوں کی فری ڈیموکریٹک پارٹی اور ماحول پسندوں کی گرین پارٹی کے ساتھ مذاکرات میں بھی مصروف ہیں۔

سمتبر میں ہونے والے انتخابات میں میرکل کی جماعت واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور اب حکومت سازی کے لیے اسے فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ ساتھ گرین پارٹی کی مدد بھی درکار ہے۔

مزید :

عالمی منظر -