سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ،25کھرب روپے کمالیے

سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ،25کھرب روپے کمالیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 18 کھرب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگل میل 13 گھنٹوں میں عبور کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سب سے بڑے سالانہ آن لائن شاپنگ تہوارسنگلز ڈے کا آغاز ہوتے ہی پہلے روز تین منٹ میں 1.51 بلین ڈالر مالیت کی اشیاء فروخت ہوئیں۔
علی بابا نے پہلے گھنٹے میں 8.6بلین ڈالر مالیت کی اشیاء آن لائن فروخت کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔ یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔ مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروباری موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاء سستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔علی بابا چین کی سب سے بڑی آن لائن شاپنگ ہونے کے ناطے اندرون اور بیرون ملک صارفین تک رسائی حاصل کرنے کی کو کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس کی غیر ملکی برانڈ کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور چین کے باہر خریداروں کی تعداد بھی عالمی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -