چین کے صدر شی جن پھنگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون میں ملاقات

چین کے صدر شی جن پھنگ اور جنوبی کوریا کے صدر مون میں ملاقات

  

ڈانانگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گذشتہ روز یہاں جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور کورین جزائر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون اجلاس کے موقع پر ہوئی ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر مون کو بتایاکہ چین اور جنوبی کوریا قریبی ہمسائے ہیں اور وہ ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ فطری تعاون میں شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور وہ اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کو علاقائی امن ،استحکام اور سلامتی کا احساس ہے ، اس لئے سفارتی تعلقات کے قیام سے اب تک دونوں ممالک کا آپس میں دوستانہ تعاون قائم کرنا مقصد رہا ہے،یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 25سال قبل قائم ہوئے تھے،اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون نے چینی صدر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں نیشنل کانگرس کے کامیاب انعقاد اور صدر شی کو دوبارہ صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور اس کے مکمل کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے،۔

وہ تھاڈ نظام کی تنصیب پر چینی تحفظات کو اہمیت دیتا ہے اور وہ چین مفادات اور اس کی دفاعی سلامتی کو دانستہ نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔

مزید :

عالمی منظر -